BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر
ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ کے حفاظتی اقدامات پر 3.743 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

وزارت داخلہ کی مالی سال 25-2024 کے لیے اضافی گرانٹ پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کی گئی ہے، جس میں ریکوڈک کے سونے اور تانبے کی کان کے سیکیورٹی اقدامات پر خرچ کی گئی رقم بھی شامل ہے۔

مارچ 2025 میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سیکیورٹی سروسز فریم ورک ایگریمنٹ (ایس ایس ایف اے) کے تحت ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) اور حکومت پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے، نیز آر ڈی ایم سی اور فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوب) کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق، 1.79 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی تھی۔

وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے ابتدائی طور پر فنانس ڈویژن کے ذریعے 1.792 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ (ٹی ایس جی) کی درخواست جمع کروائی تھی۔

تاہم، فنانس ڈویژن نے ابتدائی طور پر صرف 286.987 ملین روپے کی منظوری دی، جس کے باعث مزید مشاورت کی گئی۔

بعدازاں حکومت نے مکمل طور پر 3.74 ارب روپے کی ٹی ایس جی جاری کی، جو آر ڈی ایم سی کی جانب سے سیکیورٹی اخراجات کی ادائیگی سے حاصل کی گئی تھی۔

یہ فنڈز مطالبہ نمبر 062 کے تحت مشترکہ سول آرمڈ فورسز کے لیے مختص کیے گئے تھے تاکہ فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوب) کو اس کے آپریشنل اور سیکیورٹی سے متعلق فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کی جا سکے۔

معاہدے کے مطابق، آر ڈی ایم سی ”ٹرم سپورٹ الاؤنس“ کے تحت مالی تعاون فراہم کرے گی، جسے ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں یا الاؤنسز کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ صرف مخصوص آپریشنل سیکیورٹی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مختص ہوں گے۔

منظور شدہ فنڈز کو ”ریکوڈک پراجیکٹ فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوب)“ کے نام سے ایک مخصوص کاسٹ سینٹر کے ذریعے چلایا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.