BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر پاکستانی رہنماؤں کا اظہار افسوس، تعزیتی پیغامات

بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب جمعرات کو ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے کی خبر نے دنیا کو ہلا کر...
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب جمعرات کو ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے کی خبر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حادثے میں 200 سے زائد مسافر جان کی بازی ہار گئے۔ لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ، جس میں 242 افراد سوار تھے، پرواز کے چند ہی منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس نے بھارت کو سوگ میں مبتلا کر دیا۔

جب ریسکیو ٹیموں نے قریبی رہائشی علاقے میں ملبے سے سوختہ لاشیں نکالیں تو غم کی لہر دنیا بھر میں پھیل گئی۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں مشترکہ انسانی اقدار، جذبات اور ہمدردی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ احمد آباد میں ایئر انڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں قیمتی جانیں کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں، یہ افسوسناک جانی نقصان سرحدوں کی تقسیم سے بالاتر ہے اور ہماری مشترکہ انسانی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

۔

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج صبح معلوم ہوا ہے کہ ایک المناک حادثہ پیش آیا، ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد، بھارت کے قریب پرواز کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس میں 240 افراد کی موت واقع ہوئی، میں بھارتی عوام کے لیے اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس افسوس ناک فضائی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ احمد آباد گجرات میں ایئر انڈیا کی پرواز کے حادثے پر دُکھ ہوا۔ اس المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس غم کے وقت ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

۔

۔

Comments

Comments are closed.