BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.9%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.64 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
BIPL 27.12 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
BOP 34.12 Decreased By ▼ -1.16 (-3.29%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.23 (-1.75%)
DFML 18.21 Increased By ▲ 0.13 (0.72%)
DGKC 213.25 Decreased By ▼ -3.76 (-1.73%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -1.00 (-1%)
FCCL 57.64 Decreased By ▼ -0.33 (-0.57%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.24 (-1.46%)
GGL 24.12 Decreased By ▼ -0.24 (-0.99%)
HBL 333.50 Increased By ▲ 7.29 (2.23%)
HUBC 212.35 Decreased By ▼ -1.07 (-0.5%)
HUMNL 10.61 Decreased By ▼ -0.20 (-1.85%)
KEL 7.45 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
LOTCHEM 27.91 Increased By ▲ 0.16 (0.58%)
MLCF 101.00 Decreased By ▼ -1.98 (-1.92%)
OGDC 320.98 Decreased By ▼ -2.80 (-0.86%)
PAEL 43.08 Decreased By ▼ -0.82 (-1.87%)
PIBTL 16.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.48%)
PIOC 271.90 Decreased By ▼ -4.29 (-1.55%)
PPL 229.48 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PRL 71.50 Increased By ▲ 1.39 (1.98%)
SNGP 102.50 Decreased By ▼ -1.16 (-1.12%)
SSGC 26.70 Decreased By ▼ -0.41 (-1.51%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.8%)
TPLP 15.14 Decreased By ▼ -0.54 (-3.44%)
TRG 60.10 Decreased By ▼ -1.03 (-1.68%)
UNITY 12.11 Increased By ▲ 0.07 (0.58%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جو ایشیائی تجارتی سیشن میں حاصل کیے گئے ابتدائی اضافے کے برعکس رجحان تھا۔ مارکیٹ شرکا نے مشرق وسطیٰ سے امریکی عملے کی جزوی منتقلی اور ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری مذاکرات کے تناظر میں احتیاطی رویہ اختیار کیا۔

برینٹ خام تیل کے سودے 30 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 69.47 ڈالر فی بیرل پر ہوئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 23 سینٹ یا 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 67.92 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ بدھ کے روز برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو ”خطرناک جگہ“ قرار دیتے ہوئے وہاں سے عملے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا اور ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں پرامن مقاصد کیلئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران کے ساتھ کشیدگی کے خدشے نے تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹ کا خطرہ پیدا کیا ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان اتوار کو طے شدہ مذاکرات سے امید ہے کہ کشیدگی میں کمی آئے گی۔

کامنوَلتھ بینک آسٹریلیا کے ماہر ویوک دھار نے کہا کہ برینٹ کی قیمت 70 ڈالر سے اوپر جانا وقتی ردعمل تھا، کیونکہ امریکی حکام نے کسی مخصوص ایرانی خطرے کا ذکر نہیں کیا۔ تاہم جغرافیائی تناؤ کی وجہ سے برینٹ کی قیمت 65 ڈالر سے اوپر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، امریکی محکمہ توانائی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کی کمی ہوئی ہے، جو تجزیہ کاروں کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ ہے۔

اُدھر ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے یا امریکا نے تصادم شروع کیا تو ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ یہ صورتحال آئندہ دنوں میں تیل کی عالمی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.