BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر، ملک کی معروف آئل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کے کنسورشیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور پیداوار کے لیے ایک بین الاقوامی شراکت داری میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ماری انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ایک نوٹس میں بتایا کہ ہم ابو ظہبی کے آف شور بلاک 5 کی ترقی کے لیے پروڈکشن کنسیشن ایگریمنٹ (پی سی اے) پر دستخط اور اس پر عمل درآمد کے اعلان پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

لسٹڈ انرجی کمپنی نے آگاہ کیا کہ یہ معاہدہ ابوظہبی کی حکومت کی جانب سے سپریم کونسل فار فنانشل اینڈ اکنامک افیئرز (ایس سی ایف ای اے)، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ایڈنوک) پی.جے.ایس.سی، اور پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ (پی آئی او ایل) کے درمیان طے پایا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ ایک خصوصی مقصد کے تحت قائم کردہ ادارہ ہے جو کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، مری انرجیز لمیٹڈ، اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل ایک کنسورشیم نے قائم کیا ہے، جس میں ہر شراکت دار کا حصہ 25 فیصد ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ پروڈکشن کنسیشن ایگریمنٹ پر عمل درآمد کے بعد، شراکت داری ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ کے درمیان ہو گی، جس میں پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ کا شراکت داری انٹرسٹ 40 فیصد ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستانی توانائی کمپنیوں کے بیرون ملک کام کرنے کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

2021 میں،پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ کو ابوظہبی کے دوسرے مسابقتی ایکسپلوریشن بلاک بِڈ راؤنڈ میں آف شور بلاک 5 الاٹ کیا گیا تھا۔

آف شور بلاک 5 کا رقبہ 6,223 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور یہ ابوظہبی شہر کے شمال مشرق میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس وقت، کنسورشیم نے کہا تھا کہ یہ پیش رفت ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی جیسی دنیا کی شہرت یافتہ قومی آئل کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا موقع فراہم کرتی ہے، تاکہ دنیا کے بڑے ہائیڈرو کاربن بیسنز میں سے ایک میں غیر دریافت شدہ وسائل کو کھوجنے کا موقع ملے، وہ بھی ایک معتبر اور قابل اعتماد کاروباری ماحول میں سرمایہ کاری کے ذریعے۔

Comments

Comments are closed.