BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان نے برسلز میں مختلف میڈیا انٹرویوز کے دوران بھارتی وزیر خارجہ کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اعلیٰ سفارتکاروں کی گفتگو کا مقصد امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہونا چاہیے، نہ کہ اشتعال انگیز بیانات دینا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیر خارجہ کے منصب کا تقاضا ہے کہ اس کی زبان اور انداز شایستگی پر مبنی ہو۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ ’گزشتہ کئی برسوں سے بھارت ایک گمراہ کن مہم کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو جھوٹے مظلومانہ بیانیے سے دھوکہ دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ’پاکستان کے خلاف بھارت کی مسلسل زہرافشانی اس حقیقت پر پردہ نہیں ڈال سکتی کہ وہ اپنی سرحدوں سے باہر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور نہ ہی وہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم کو چھپا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنی سرزمین سے دہشت گردی، تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پر خود احتسابی کرنی چاہیے۔

ترجمان کے مطابق، بھارت کو اپنے حالیہ جارحانہ اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے گمراہ کن بیانیے گھڑنے سے بھی باز رہنا چاہیے۔ پاکستان پرامن بقائے باہمی، بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم وہ کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، جس کی مثال پچھلے ماہ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤثر جواب سے ملتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت سے جو بیانیہ سامنے آ رہا ہے وہ اس کی ناکام فوجی مہم جوئی کے بعد پیدا ہونے والی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی قیادت کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اپنی گفتگو کے معیار کو بہتر بنائے اور پاکستان سے متعلق اپنی جنونی سوچ ترک کرے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھے گی جو دانشمندی سے فیصلے کرتے ہیں، نہ کہ ان کو جو سب سے زیادہ چیخ چِلا کر بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دورہ برسلز کے دوران بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں پاکستان کو کھلی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر گہرائی تک جائیں گے، بھارت اب پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ ہزاروں دہشت گردوں کو تربیت دے کر سرحد پار بھیجنے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ بیانات 7 اور 10 مئی کو پاکستان کی طرف سے بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے بعد سامنے آئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.