BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بہتری، اسٹیٹ بینک کا پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم پلس کے آغاز کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے وژن 2028 کے تحت پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم پلس (پی آر آئی ایس ایم پلس)...
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے وژن 2028 کے تحت پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم پلس (پی آر آئی ایس ایم پلس) کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو 16 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد قومی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، پی آر آئی ایس ایم پلس کو آئی ایس او 20022 مالیاتی میسجنگ اسٹینڈرڈ پر تیار کیا گیا ہے، جو منظم اور ڈیٹا سے بھرپور مالیاتی مواصلات کو سپورٹ کرتا ہے، جس سے ادائیگی اور تصفیہ کے نظام میں شفافیت، باہمی رابطہ، اور خودکاری میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔

اس نظام میں لیکویڈیٹی مینجمنٹ، لین دین کی قطار بندی اور ترجیحی درجہ بندی، اور مستقبل کی تاریخ والی ادائیگیوں کی شیڈولنگ جیسی نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ یہ ویب بیسڈ ماڈیول کے ذریعے ریئل ٹائم میں لین دین کے آغاز، مانیٹرنگ اور منظوری کی سہولت دیتا ہے، نیز حسبِ ضرورت کسٹمائز ایبل ڈیش بورڈز، الرٹس، کوئری ٹولز، اور قابلِ ڈاؤن لوڈ سیٹلمنٹ پوزیشن اسٹیٹمنٹس بھی فراہم کرتا ہے۔

نیا نظام مرکزی سیکیورٹیز ڈپازٹری (سی ایس ڈی) پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے، جو منی مارکیٹ آپریشنز جیسے کہ حکومت کی سیکیورٹیز کی نیلامی، ثانوی مارکیٹ میں سیکیورٹیز کی خرید و فروخت، کولیٹرل مینجمنٹ اور اوپن مارکیٹ آپریشنز کے لیے استعمال ہوگا۔ پی آر آئی ایس ایم پلس کی تفصیلی خصوصیات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

تصفیے کے مقاصد کے لیے، اس نئے نظام میں ٹرانزیٹری اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔ ہر کاروباری دن کے آغاز پر، سسٹم اسٹیٹ بینک بی ایس سی (کراچی) میں موجود شرکاء کے کرنٹ اکاؤنٹ سے 80 فیصد بیلنس ان کے متعلقہ ٹرانزیٹری اکاؤنٹ میں منتقل کر دے گا۔

شرکاء کو اپنی روزمرہ لیکویڈیٹی مینجمنٹ میں آسانی دینے کے لیے یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ کاروباری اوقات کے دوران کرنٹ اور ٹرانزیٹری اکاؤنٹس کے درمیان رقوم منتقل کر سکیں۔ شرکاء ضمنی کلئرنگ کی ضروریات (مثلاً راست، این آئی ایف ٹی اور ون لنک) کے لیے بھی فنڈز مختص کر سکیں گے۔ اس کے مطابق، نظامی خطرات سے بچاؤ کے لیے شرکاء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تصفیے کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب فنڈز رکھیں۔

اسٹیٹ بینک نے شرکاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی آر آئی ایس ایم پلس کے ذریعے اپنے اسٹیریٹ تھرو پراسیسنگ (ایس ٹی پی) آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے نظام کی فراہم کردہ اے پی آئی یا فائل ایڈاپٹرز کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے عملی تیاری مکمل کریں۔

ایس ٹی پی نظام کو نئے ایم ایکس فارمیٹ میں منتقلی کے عمل کو ہموار بنانے کے لیے پی آر آئی ایس ایم پلس30 ستمبر 2025 تک ایم ٹی اور نئے ایم ایکس (آئی ایس او 20022 ایکس ایم ایل) میسج فارمیٹس دونوں کو سپورٹ کرے گا۔ اس کے بعد، یکم اکتوبر 2025 سے ایم ٹی اور ایم ایکس کنورٹر کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔

تمام شرکاء کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شاخوں سے شروع کی جانے والی صارفین کی ٹرانزیکشنز کے لیے جو فی الوقت آر ٹی جی ایس کے ذریعے منتقل کی جاتی ہیں، راست اوور دی کائونٹر (او ٹی سی) سہولت کا استعمال کریں۔ اس کے مطابق، تمام شرکاء کو اپنی تمام شاخوں میں آر ٹی جی ایس او ٹی سی کی سہولت کو 30 ستمبر 2025 تک راست او ٹی سی سے تبدیل کرنا ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے عملی طریقہ کار اور فریم ورک کا جائزہ لیں اور انہیں نئے نظام سے ہم آہنگ کریں تاکہ پی آر آئی ایس ایم پلس کو بغیر کسی رکاوٹ کے مؤثر طریقے سے اپنایا جا سکے۔ مزید برآں، تمام ٹرانزیکشنز کا تاریخی ریکارڈ محفوظ رکھا جائے اور ضرورت پڑنے پر دستیاب ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.