عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 3345 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 6100 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3745 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments
Comments are closed.