BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

پاکستان کے کرپٹو چیف کی نیویارک میئر سے ملاقات، گلوبل بلاک چین تعاون کو فروغ دینے پر زور

  • مشترکہ چیلنجز اور ڈیجیٹل اثاثہ جاتی معیشت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
شائع اپ ڈیٹ

نیویارک کے گریسی مینشن میں منعقدہ اعلیٰ سطح ملاقات کے دوران نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹووبلاک چین، بلال بن ثاقب سے دوستانہ جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیویارک کو امریکہ کے لاہور کے طور پر دیکھتے ہیں ۔

سرکاری سفارتی ملاقات کے دوران کیا گیا یہ تبصرہ ڈیجیٹل فنانس اور جدت کے دو ابھرتے ہوئے مراکز کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات نیویارک کرپٹو کونسل اور پاکستان کرپٹو کونسل — دو سرکاری سرپرستی میں قائم اداروں — کے درمیان براہِ راست تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی، جو ویب 3 کے مستقبل کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہیں۔

نیویارک سٹی اور پاکستان دونوں نے ڈیجیٹل معیشت کی ذمہ دارانہ ترقی کے فروغ کے لیے مخصوص کرپٹو کونسلز قائم کر کے جرات مندانہ اقدامات اٹھائے ہیں۔

ملاقات کے دوران میئر ایڈمز اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی بلال بن ثاقب نے علم کے تبادلے پر مبنی اقدامات، استعداد کار بڑھانے کے پروگرامز و حکمتِ عملی پر مبنی مشاورتی کاوشوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا تاکہ جدت کو فروغ دیتے ہوئے قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی یقینی بنائی جاسکے۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل اثاثوں پر مبنی معیشت کو متنوع اور بلند امکانات رکھنے والی منڈیوں میں فروغ دینے کے سلسلے میں درپیش مشترکہ چیلنجز اور ان کے حل کے طریقۂ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات بلال بن ثاقب کے امریکی سرکاری دورے کا آخری مرحلہ تھی، جس کا محور بلاک چین جدت، سرکاری اور نجی شراکت داریوں کی ترقی، اور عالمی کرپٹو تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس سے قبل بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں کے میدان میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ اہم موضوعات میں بٹ کوائن، مستقبل کی شراکت داریوں، اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کے ارتقاء میں ممکنہ تعاون شامل تھے۔

انہوں نے ڈیجیٹل اثاثوں پر حکمت عملی کے ہم آہنگی، بٹ کوائن کے انضمام، اور غیر مرکزیت والے انفرااسٹرکچر کے مستقبل پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کا ایک اہم موضوع پاکستان کے حال ہی میں اعلان کردہ اسٹریٹجک بٹ کوائن ذخائر تھے، جن پر تفصیل سے غور کیا گیا اور انہیں ملک کی ڈیجیٹل فنانس کے میدان میں مقام کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

Comments

Comments are closed.