بندرگاہی شہر کراچی میں جمعرات کو ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ملیر کے جنوب میں آنے والے زلزلے کے اس جھٹکوں کی شدت 2.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلہ دوپہر 2:23 بجے آیا اور اس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز شمال کی طرف 24.85 درجے اور مشرق کی طرف 67.21 درجے پر تھا۔
یہ تازہ زلزلہ کراچی میں اتوار اور پیر کے روز آنے والے کم شدت والے زلزلوں کے بعد آیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 2 دنوں کے دوران چھ زلزلے ریکارڈ کیے۔ جس کا آغاز اتوار، یکم جون کو شام 5:33 بجے ہوا جس کی شدت 3.6 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی اس کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔
پیر، 2 جون کو مزید پانچ زلزلے آئے جن کی شدت 2.2 سے 3.2 کے درمیان تھی۔ ان زلزلوں کے مراکز قائد آباد، گڈاپ ٹاؤن، اور ملیر کے جنوب مشرق میں تھے، جن کی گہرائی 10 سے 188 کلومیٹر کے درمیان تھی۔


Comments
Comments are closed.