BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

قیمتوں میں گٹھ جوڑ، فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایف ایم پی اے سی پر 375 ملین روپے جرمانہ عائد

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) نے کھاد شعبے میں ساز باز اور من مانی قیمتیں مقرر کرنے پر متعدد کمپنیوں اور ایک...
شائع اپ ڈیٹ

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) نے کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر متعدد کمپنیوں اور ایک صنعتی تنظیم پر مجموعی طور پر 375 ملین روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔

منگل کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سی سی پی نے کھاد کے شعبے میں غیر مسابقتی رویے کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کی تصدیق کی ہے جس کے تحت 6 بڑے یوریا ساز اداروں پر ہر ایک کو 50 ملین روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید برآں فرٹیلائزر سیکٹر کی ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) جو ایک اہم صنعتی تنظیم ہے کو بھی 75 ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سی سی پی بینچ جس میں ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور سلام امین شامل ہیں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ 6 یوریا بنانے والی کمپنیوں یعنی فاطمہ فرٹیلائزر لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور ایگریٹیک لمیٹڈ نے اپنی تجارتی ایسوسی ایشن، ایف ایم پی اے سی کے ساتھ ملکر آگاہی مہم کی آڑ میں قیمتیں طے کیں جس سے مارکیٹ میں شفافیت اور مسابقت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق کھاد کمپنیوں کی پروڈکشن کاسٹ مختلف ہے تو قیمت یکساں کیسے ہے؟ فرٹیلائزر کمپنیوں نے آگاہی مہم کی آڑ میں قیمتیں طے کیں۔ پالیسی کے تحت فرٹیلائزر سیکٹر کی قیمتیں ڈی ریگولیٹیڈ ہیں۔

یہ عمل قانونی معلومات کی فراہمی کی حدود سے نکل کر مکمل طور پر مخالفِ مسابقت رویے کی حد میں داخل ہو چکا ہے، جو کہ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی واضح اور سنگین خلاف ورزی ہے۔

سی سی پی نے کہا ہے کہ اگرچہ کمپنیوں نے قیمتوں کی خود مختاری کا دعویٰ کیا لیکن وہ اپنی ہم آہنگ قیمتوں کی حکمت عملی کی کوئی معقول وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہیں۔

کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق کمیشن کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ رویہ صرف مسابقت کو متاثر نہیں کرتا بلکہ پاکستان بھر کے کسانوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے، خاص طور پر ربیع اور کھڑی فصل کے اہم موسموں میں، کیونکہ اس نے کھاد کی قیمتوں کو غیر حقیقی طور پر متاثر کیا۔

Comments

Comments are closed.