BR100 Increased By (0.49%)
BR30 Increased By (0.14%)
KSE100 Increased By (0.45%)
KSE30 Increased By (0.43%)
BAFL 57.45 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
BIPL 27.12 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
BOP 34.16 Increased By ▲ 0.47 (1.4%)
CNERGY 10.54 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
DGKC 208.60 Decreased By ▼ -1.30 (-0.62%)
FABL 101.00 Increased By ▲ 2.05 (2.07%)
FCCL 54.70 Increased By ▲ 0.96 (1.79%)
FFL 16.68 Increased By ▲ 0.22 (1.34%)
GGL 25.19 Increased By ▲ 1.37 (5.75%)
HBL 302.80 Increased By ▲ 0.38 (0.13%)
HUBC 219.70 Increased By ▲ 0.76 (0.35%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.04 (0.38%)
KEL 7.38 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 29.58 Decreased By ▼ -0.07 (-0.24%)
MLCF 95.35 Decreased By ▼ -1.01 (-1.05%)
OGDC 316.89 Decreased By ▼ -1.33 (-0.42%)
PAEL 42.81 Increased By ▲ 1.04 (2.49%)
PIBTL 16.84 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 297.01 Increased By ▲ 0.39 (0.13%)
PPL 220.24 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
PRL 50.75 Increased By ▲ 1.70 (3.47%)
SNGP 104.20 Decreased By ▼ -1.93 (-1.82%)
SSGC 28.40 Decreased By ▼ -0.74 (-2.54%)
TELE 8.85 Increased By ▲ 0.03 (0.34%)
TPLP 12.94 Increased By ▲ 0.43 (3.44%)
TRG 59.92 Decreased By ▼ -0.30 (-0.5%)
UNITY 10.58 Increased By ▲ 0.56 (5.59%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گی، جو ایک ہائبرڈ میزبان ماڈل کا حصہ ہے۔

خواتین کے 50 اوورز پر مشتمل ورلڈ کپ کا یہ 13واں ایڈیشن 30 ستمبر سے 2 نومبر تک منعقد ہوگا، جس کے میچز بھارت اور سری لنکا کے پانچ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں۔

زیادہ تر میچز بھارت میں ہوں گے، جن میں افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا جبکہ ممکنہ طور پر فائنل بھی 2 نومبر کو بھارت میں ہی ہوگا۔

پاکستان کے تمام میچز نیوٹرل مقام کولمبو (سری لنکا) میں کھیلے جائیں گے۔

یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی و سفارتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ انتظام پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے قبل بھی دونوں ملکوں کے مابین آئی سی سی ایونٹس میں اسی نوعیت کی مثالیں قائم کی جا چکی ہیں۔

گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب محسن نقوی سے پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت نہیں جائے گا کیونکہ اس فارمولے پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔

Comments

Comments are closed.