BR100 Increased By (3.36%)
BR30 Increased By (3.5%)
KSE100 Increased By (3.13%)
KSE30 Increased By (3.24%)
BAFL 60.71 Increased By ▲ 1.91 (3.25%)
BIPL 24.57 Increased By ▲ 0.48 (1.99%)
BOP 31.95 Increased By ▲ 1.01 (3.26%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.65 (-5.37%)
DFML 16.14 Increased By ▲ 0.41 (2.61%)
DGKC 212.45 Increased By ▲ 12.04 (6.01%)
FABL 94.70 Increased By ▲ 2.79 (3.04%)
FCCL 63.49 Increased By ▲ 5.44 (9.37%)
FFL 13.98 Increased By ▲ 0.63 (4.72%)
GGL 19.56 Increased By ▲ 0.32 (1.66%)
HBL 311.74 Increased By ▲ 11.85 (3.95%)
HUBC 209.71 Increased By ▲ 8.10 (4.02%)
HUMNL 8.97 Increased By ▲ 0.34 (3.94%)
KEL 6.23 Increased By ▲ 0.12 (1.96%)
LOTCHEM 24.82 Increased By ▲ 0.39 (1.6%)
MLCF 106.90 Increased By ▲ 6.86 (6.86%)
OGDC 316.98 Increased By ▲ 4.09 (1.31%)
PAEL 34.80 Increased By ▲ 1.32 (3.94%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.61 (4.62%)
PIOC 278.90 Increased By ▲ 16.61 (6.33%)
PPL 228.49 Increased By ▲ 10.53 (4.83%)
PRL 77.45 Decreased By ▼ -8.10 (-9.47%)
SNGP 94.19 Increased By ▲ 2.23 (2.42%)
SSGC 23.80 Increased By ▲ 1.20 (5.31%)
TELE 7.32 Increased By ▲ 0.17 (2.38%)
TPLP 13.79 Increased By ▲ 0.43 (3.22%)
TRG 54.44 Increased By ▲ 1.03 (1.93%)
UNITY 8.63 Increased By ▲ 0.58 (7.2%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اتوار کے روز کوئٹہ میں قبائلی عمائدین کے ایک عظیم جرگے سے مشترکہ طور پر خطاب کیا اور دہشت گردی کے خاتمے اور خصوصاً بلوچستان میں غیر ملکی ایماء پر والی تخریب کاری کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

زہری آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بھارت کی حمایت یافتہ ایجنسیوں کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس طرح کی معاندانہ کوششوں کا ریاستی سطح پر فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارا پیغام امن کے دشمنوں کے لیے واضح ہے، حکومت، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریاستی امور چلانے والے ادارے — پاکستانی قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ — دہشت گردی کو اس کی ہر شکل میں شکست دیں گے۔

انہوں نے قومی یکجہتی کے تحفظ میں بلوچستان کے قبائلی عمائدین کے تاریخی کردار کو سراہا اور زور دیا کہ نچلی سطح پر مسلسل رابطہ کاری جاری رکھی جائے تاکہ ’فتنہ الہندوستان‘ جیسے دہشت گرد گروہوں کے لیے کوئی گنجائش نہ چھوڑی جائے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ ضروری ہے کہ حکومت کی زیر قیادت ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات مقامی آبادی تک حقیقی معنوں میں پہنچیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں جاری پرتشدد کارروائیوں کو ”بھارت کی سرپرستی میں جاری ایک کھلی پراکسی جنگ“ قرار دیا اور پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ پہنچانے والے ہر عنصر کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بلوچستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی حمایت میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان مذموم کوششوں کو پاکستان آرمی قوم اور بلوچستان کے بہادر عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ ناکام بنائے گی۔

آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ بلوچستان میں امن ناقابلِ مفاہمت معاملہ ہے اور یہ براہِ راست پاکستان کے طویل مدتی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم اور آرمی چیف دونوں نے صوبے میں خدمات انجام دینے والی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے شہداء کے خاندانوں کو ریاستی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مددگاروں کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ کیا۔

جرگہ قبائلی عمائدین کی جانب سے ریاست کی سیکیورٹی اور ترقیاتی کوششوں کے لیے مکمل حمایت کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ تربیت افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔ وزیرِ اعظم نے آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک بصیرت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ فوجی تربیت بدلتے ہوئے ہائبرڈ خطرات، خصوصاً بلوچستان جیسے حساس علاقوں میں، مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

Comments

Comments are closed.