BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے کابل میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کے درجے تک اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، اسلامی امارت افغانستان کی وزارت خارجہ نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے اسلام آباد میں اپنے سفارتی مشن کا درجہ بھی بڑھا دیا ہے۔

ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں افغان وزارت خارجہ نے کہا: جواباً، اسلامی امارت افغانستان اسلام آباد میں اپنے مشن کا درجہ ناظم الامور سے بڑھا کر سفیر کرے گی۔

بیان میں اس سفارتی پیش رفت کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرنے والی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بیجنگ میں پاکستان اور افغانستان نے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے اور سفارتی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

ادھر افغان وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار، زلمی جلالی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اعلان کیا کہ اسلام آباد میں موجودہ ناظم الامور، سردار احمد شکیب، اب پاکستان میں افغانستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.