BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

بھارت نے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کی مہم تیز کردی، شہباز شریف

  • وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ بھارت نے حالیہ جھڑپ میں ”ذلت آمیز شکست“ کے بعد پاکستان میں اپنی پراکسیز کے ذریعے “دہشت گردی کی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔

وزیرِاعظم نے یہ بیان کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے دوران دیا، جہاں انہوں نے فیکلٹی اور گریجویٹ ہونے والے افسران سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کی مہم کو تیز کر دیا ہے۔

انہوں نے پُرعزم انداز میں کہا کہ بھارت اور اس کی پراکسی ’فتنہ الہندوستان‘ کے تمام ناپاک عزائم کو پاکستان مکمل طور پر ناکام بنائے گا۔

وزیراعظم نے بھارت کے خلاف آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں پاک افواج کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے افواجِ پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مثالی کارکردگی پر قوم نے پاک فوج اعلیٰ ترین عزت و احترام سے نواز ہے۔

وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیکیورٹی کے تحفظ میں افواجِ پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس سے قبل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں کا شدید ترین تصادم 22 اپریل کو اس وقت شروع ہوا جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ نئی دہلی نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا جب کہ اسلام آباد نے اس الزام کو سختی سے مسترد کیا۔

7 مئی کو بھارتی لڑاکا طیاروں نے سرحد پار حملہ کرتے ہوئے اُن مقامات کو نشانہ بنایا جنہیں نئی دہلی نے ”دہشت گردی کے ڈھانچے“ قرار دیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ابتدائی جھڑپوں میں چھ بھارتی طیارے مار گرائے گئے، جن میں کم از کم تین رافیل لڑاکا طیارے بھی شامل تھے۔

شدید لڑائی کے بعد 10 مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ اس لڑائی میں دونوں جانب سے لڑاکا طیارے، میزائل، ڈرونز اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.