BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاکستان نے جمعہ کو ہانگ کانگ میں قائم ہونے والی عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کردیے۔

دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط کیے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج کی تقریب نہ صرف بین الاقوامی ثالثی اور سفارت کاری کے ایک نئے دور کا آغاز ہے بلکہ کثیرالجہتی تعاون اور ثالثی کے اصولوں کی حمایت کے لیے ایک اہم عالمی ادارے کی پیدائش بھی ہے۔

۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی ثالثی تنظیم کے بانی اراکین میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی سختی سے پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے ذریعے ہی امن، سلامتی اور عالمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

۔

بیان کے مطابق بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام کا تصور اپریل 2019 میں بیجنگ میں منعقدہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اہم نتائج میں سے ایک تھا۔ چین نے 2021 میں اس تنظیم کے قیام کیلئے مشاورت کا آغاز کیا اور پاکستان کو بانی ارکان میں شامل ہونے کے لیے مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی۔

دفتر خارجہ (ایف او) کے مطابق، یہ تنظیم تمام ممالک کے لیے کھلی ہے، اور ہر ملک کی خودمختاری، بنیادی مفادات اور جائز تحفظات کے احترام پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد متعلقہ فریقین کے درمیان برابری کی بنیاد پر مکالمے اور اعتماد کو فروغ دینا ہے جبکہ مختلف قانونی نظاموں اور ان کے ثالثوں کی شمولیت کی خواہاں ہے۔

قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم چین میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر کئی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Comments

Comments are closed.