BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈے ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے جمعرات کو ایک ہنگامی ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ کم از کم پانچ فعال موسمی سسٹمز پاکستان کے متعدد علاقوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان سسٹمز کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک، تیز ہوائیں، اولے گرنے کے ساتھ ساتھ شدید بارش ہو رہی ہے، خاص طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی زیادہ خطرے میں ہیں کیونکہ دو بڑے موسمی سسٹمز ایک دوسرے سے جڑ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آج شام 6 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ اور شدید بارش کی توقع ہے۔

بیان کے مطابق خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب اور جنوبی مشرقی پنجاب کے کچھ حصوں میں بھی اولوں، تیز ہواؤں اور شدید بارش کا امکان ہے۔

این ڈے ایم اے نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں ایک سست رفتار موسمی نظام اس وقت رحیم یار خان کے علاقے روہی پر فعال ہے جو آہستہ آہستہ رحیم یار خان ، صادق آباد اور منٹھار کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک اور فعال نظام خیبر پختونخوا کے پشاور سے پاراچنار تک پھیلا ہوا ہے جو گرج چمک، تیز ہوائیں اور شدید بارش پیدا کر رہا ہے اور یہ خاص طور پر پشاور، درہ آدم خیل، اور آس پاس کے علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک فعال نظام مظفرآباد اور نیلم ویلی کو متاثر کر رہا ہے جہاں بارش اور ممکنہ طوفانی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی تیاری کو یقینی بنائیں، مکمل طور پر فعالیت برقرار رکھیں اور حالات سے نمٹنے کیلئے مقامی یونٹس کے ساتھ رابطہ قائم کر کے بروقت اقدامات کریں۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق اپ ڈیٹس جاری کرے گی۔

عوام کو غیر ضروری خاص طور پر پہاڑی یا سیلاب زدہ علاقوں کے سفر سے احتراز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کمزور عمارتوں، درختوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو محفوظ بنانے کی تاکید کی گئی ہے اور گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر کھڑا کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ کسانوں کو اولے اور تیز ہواؤں سے کھڑی فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

سفر کرنے والوں اور سیاحوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سیاحت اور پہاڑی علاقوں میں سیر و تفریح کے دوران احتیاط کریں۔

Comments

Comments are closed.