بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تبدیلی نہ آنے کے باعث پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ جمعرات کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3,49,300 روپے پر برقرار رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی گزشتہ روز کے مطابق مطابق 2,99,468 روپے رہی۔
بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1,400 روپے کے اضافے کے بعد 3,49,300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق جمعرات کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور عالمی نرخ 3,309 امریکی ڈالر فی اونس پر برقرا رہے۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 3,380 روپے برقرار رہی۔


Comments
Comments are closed.