لبنان کی فیراؤن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ (ہولڈنگ) ایس اے ایل، جو اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کی پیرنٹ کمپنی ہے، نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کچھ ممکنہ سرمایہ کاروں نے اس کے حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی اپنی حتمی پیشکش یعنی بائنڈنگ آفر جمع کرانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ سال گروپ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنے سیمنٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اسٹراٹیجک آپشنز تلاش کر رہا ہے جس میں ممکنہ فروخت بھی شامل ہے۔
اس وقت اٹک سیمنٹ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں بتایا تھا کہ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ ہمیں فیراؤن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ (ہولڈنگ) ایس اے ایل، لبنان، جو اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کی پیرنٹ کمپنی ہے، کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں اپنے سیمنٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی طویل مدتی اسٹریٹجک آپشنز کا دوبارہ جائزہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس میں ممکنہ فروخت بھی شامل ہے۔
آج (جمعرات) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں گروپ نے بتایا کہ پی آئی جی ایل کمپنی میں اپنے حصص کی فروخت میں دلچسپی رکھتا ہے بشرطیکہ اسے کوئی ایسی پیشکش موصول ہو جو تجارتی لحاظ سے اس کے لیے قابل قبول ہو۔
پی آئی جی ایل نے بتایا کہ اس نے حصص کی فروخت کے عمل کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو مشیر مقرر کیا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ہم پاکستان میں ٹیک اوور سے متعلق قانونی نظام سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس لین دین کے عمل کے دوران تمام ریگولیٹری تقاضے پورے کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کو 14 اکتوبر 1981 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی فیراؤن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس۔ اے ۔ایل لبنان، کا ذیلی ادارہ ہے۔
اس کا بنیادی کاروبار سیمنٹ کی تیاری اور فروخت ہے۔


Comments
Comments are closed.