BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

بینک الفلاح لمیٹڈ (بی اے ایف ایل)، جو پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے، کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش میں اپنی شاخوں کو ڈھاکہ میں قائم نجی شعبے کے کمرشل بینک، بینک ایشیا لمیٹڈ کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بینک الفلاح نے یہ پیش رفت جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں ظاہر کی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بینک الفلاح لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بینک کی بنگلہ دیش میں موجود شاخوں کو بینک ایشیا لمیٹڈ، ڈھاکہ، بنگلہ دیش کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ لین دین اس وقت مکمل ہوگا جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، بنگلہ دیش کے مرکزی بینک اور/یا کسی اور متعلقہ ریگولیٹری ادارے کی منظوری حاصل کی جائے گی، تمام قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور حتمی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر(ایم او یو)28 مئی 2025 کو دستخط ہوئے تھے۔

بینکوں کا تعارف:

بینک ایشیا کی بنیاد 1999 میں رکھی گئی۔ اس نے اپنے آپریشنز کو اُس وقت وسعت دی جب اس نے بینک آف نووا اسکاٹیا کی شاخوں اور مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) کی بنگلہ دیشی شاخوں کو خریدا۔ 2001 میں، اس نے اسکوٹیا بینک کے آپریشنز حاصل کیے، جو 1999 میں بنگلہ دیش میں داخل ہوا تھا۔

بینک الفلاح پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے، جس کا ملکی نیٹ ورک 1,024 سے زائد شاخوں پر مشتمل ہے جو 200 سے زائد شہروں میں پھیلا ہوا ہے، جبکہ اس کی بین الاقوامی موجودگی افغانستان، بنگلہ دیش، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہے۔

بینک الفلاح نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے 7.04 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا، جو فی حصص آمدن (ای پی ایس) 4.46 روپے کے برابر ہے۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 2.5 روپے یعنی 25 فیصد عبوری نقد منافع بھی منظور کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.