BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی فائدے پر مبنی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم وزیرِاعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان لاچین میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون میں مسلسل بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم نے اس بات کو دہرایا کہ دونوں ممالک ہر موقع پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ تناؤ کے دوران آذربائیجان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور برادر ملک کی قیادت اور عوام کی جانب سے یکجہتی کے واضح اظہار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام نے بھارت کے خلاف ”معرکہ حق“ میں پاکستان کی کامیابی کو بھرپور انداز میں منایا۔

آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں وفود کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی گئی، اور اس سلسلے میں جلد ہی وفد کی سطح کے مذاکرات منعقد کیے جائیں گے۔

یہ ملاقات پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے سہ فریقی اجلاس سے قبل ہوئی، جو آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر منعقد ہوگا، جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان اس تبادلہ خیال کو علامتی اہمیت بھی حاصل ہوگئی۔

وزیرِاعظم نے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو اس قومی موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام، باہمی خوشحالی، اور اہم بین الاقوامی معاملات پر اصولی مؤقف کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور باہمی و علاقائی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.