BR100 Decreased By (-0.09%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.04%)
BAFL 56.80 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 27.05 Increased By ▲ 0.07 (0.26%)
BOP 33.75 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 10.06 Increased By ▲ 0.18 (1.82%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 203.70 Decreased By ▼ -1.23 (-0.6%)
FABL 99.50 Decreased By ▼ -0.60 (-0.6%)
FCCL 53.61 Increased By ▲ 0.52 (0.98%)
FFL 16.51 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 25.60 Increased By ▲ 0.76 (3.06%)
HBL 300.39 Increased By ▲ 0.57 (0.19%)
HUBC 217.49 Increased By ▲ 0.41 (0.19%)
HUMNL 10.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
KEL 7.22 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 29.60 Increased By ▲ 0.29 (0.99%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -0.76 (-0.82%)
OGDC 317.31 Increased By ▲ 1.02 (0.32%)
PAEL 42.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 16.54 Increased By ▲ 0.13 (0.79%)
PIOC 299.00 Decreased By ▼ -1.24 (-0.41%)
PPL 218.00 Increased By ▲ 1.16 (0.53%)
PRL 52.08 Increased By ▲ 1.22 (2.4%)
SNGP 101.00 Decreased By ▼ -0.72 (-0.71%)
SSGC 26.65 Decreased By ▼ -0.33 (-1.22%)
TELE 8.55 Decreased By ▼ -0.10 (-1.16%)
TPLP 13.55 Increased By ▲ 0.16 (1.19%)
TRG 59.19 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
UNITY 10.17 Decreased By ▼ -0.13 (-1.26%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مخبروں اور کسٹمز افسران کو فوری ادائیگی کی غرض سے کسٹمز کمانڈ فنڈ (سی سی ایف) قائم کر دیا ہے۔

ایف بی آر نے منگل کے روز ایس آر او 908(I)/2025 جاری کرتے ہوئے ”کسٹمز کمانڈ فنڈ رولز 2025“ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ایف بی آر کے ضوابط کے مطابق، کسٹمز کمانڈ فنڈ سے مراد وہ فنڈ ہے جو کسٹمز انفورسمنٹ کلیکٹوریٹس اور چیف کلیکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے تاکہ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے لیے تعینات کسٹمز اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ، ان کے فرائض کی انجام دہی میں معاونت، انٹیلیجنس اکٹھا کرنے اور آپریشنز کو مؤثر بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ ہر کسٹمز کلیکٹوریٹ میں سی سی ایف کمیٹی قائم کی جائے گی۔

ہر سی سی ایف کمیٹی مخبری کے لیے رقوم کی منظوری اور اجرا کی مجاز ہو گی، تاہم کسی ایک کیس میں مخبر کو دی جانے والی رقم 5 لاکھ روپے سے زائد نہیں ہو سکے گی۔

یہ فنڈ لاجسٹک اخراجات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا، بشمول اسمگل شدہ مال کی ترسیل، ذخیرہ، تلفی اور ضیاع سے متعلق اخراجات جو متعلقہ مد میں سالانہ بجٹ سے زائد ہوں۔

یہ فنڈ مشکل علاقوں میں تعینات عملے کی ضروریات کے لیے بھی استعمال ہوگا، جس میں راشن، یوٹیلیٹیز، سیفٹی گیئر اور دیگر ضروری سامان کی خریداری شامل ہے۔ یہ سامان ان اہلکاروں کے لیے فراہم کیا جائے گا جو چوک پوائنٹس، چیک پوسٹس، موبائل اسکواڈز، فیلڈ انفورسمنٹ اسٹیشنز اور ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفائی کردہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز (ڈی ای ایس) پر تعینات ہوں گے۔

سی ایف ایف کا استعمال خصوصی انعامات کی ادائیگی کے لیے بھی کیا جا سکے گا۔ سی سی ایف کمیٹی ایسی صورتوں میں، جن میں کسی افسر یا اہلکار نے اسمگل شدہ مال کی نشاندہی، ضبطگی، تفتیش یا مقدمے کی پیروی میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہو اور دستاویزی ثبوت موجود ہو، انعام کی منظوری دے سکتی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق، اس ضمن میں دیا جانے والا انعام متعلقہ افسر یا اہلکار کی دو سالہ بنیادی تنخواہ سے زیادہ نہیں ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.