BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے ”ایکسپریشن آف انٹرسٹ“ (ای او آئی) جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون 2025 تک کر دی ہے، جبکہ باقی تمام شرائط و ضوابط جوں کے توں رہیں گے۔

ایک اشتہار کے مطابق ”پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے ذریعے حصص فروخت کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ اور اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعرات، 19 جون 2025، شام 4 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔ باقی تمام شرائط و ضوابط پہلے جیسے ہی ہوں گے۔“

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے اور پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے۔ حکومت پاکستان، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے، پی آئی اے کے تقریباً 96 فیصد جاری شدہ حصص کی مالک ہے۔

پی آئی اے ایک مکمل سروس فراہم کرنے والی ایئرلائن ہے، جو اپنی معاون سروسز کے ساتھ فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران، پی آئی اے نے تقریباً 40 لاکھ مسافروں کیلئے 30 منزلوں پر خدمات فراہم کیں، اور ہر ہفتے 268 پروازیں چلائیں۔

حکومت قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی اس ایئرلائن کے 51 سے 100 فیصد حصص فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں اور ان سرکاری اداروں کو اصلاحات کے تحت بہتر بنایا جا سکے جو قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔ یہ عمل 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحاتی اقدامات کا حصہ ہے۔

حکومت گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی پہلی کوشش میں ناکام رہی تھی کیونکہ صرف ایک ہی پیشکش موصول ہوئی تھی، جو 300 ملین ڈالر کی مطلوبہ قیمت سے کہیں کم تھی۔

بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کی کم از کم متوقع قیمت 85.03 ارب روپے کے مقابلے میں صرف 10 ارب روپے میں 60 فیصد حصص خریدنے کی پیشکش پر اصرار کیا، جس کے نتیجے میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کی بولی کا عمل منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Comments

Comments are closed.