BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کردیا ہے ۔

بلال بن ثاقب کو وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔

بلال بن ثاقب اس وقت پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وزیرخزانہ کے چیف ایڈوائزر بھی ہیں، پی سی سی کی سربراہی کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور عالمی ٹیکنالوجی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا ۔

 ۔
۔

فوربز سے معتبر قرار دیے گئے بلال بن ثاقب نہ صرف ویب 3 کے نمایاں سرمایہ کار، اسٹریٹجک مشیر اور بلاک چین کے میدان میں ایک مؤثر آواز ہیں بلکہ انہیں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے تبدیلی کے علمبرداروں کو دیا جانے والا باوقار 1632واں پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ بھی عطا کیا جاچکا ہے۔

بلال بن ثاقب کو 2023 میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایم بی ای (رکنِ برٹش ایمپائر) کا اعزاز بھی دیا گیا۔

بلال بن ثاقب کی بطور وزیر مملکت تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان زائد توانائی کو ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کیلئے استعمال کرنے کے پُرعزم منصوبے پر گامزن ہے۔

اتوار کو حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا — جو زائد توانائی کو مؤثر طریقے سے استعمال، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کو ڈیجیٹل انقلاب کی صفِ اول میں لانے کی قومی حکمتِ عملی کے پہلے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے۔

چونکہ اے آئی اور بٹ کوائن مائننگ کے عمل میں مسلسل اور بھاری مقدار میں بجلی درکار ہوتی ہے، اس لیے پاکستان کی زائد بجلی خاص طور پر کم استعمال شدہ پاور پلانٹس کی توانائی کو ایک منافع بخش سرمایہ کاری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا نے کہا کہ یہ توانائی پر مبنی ڈیجیٹل انقلاب نہ صرف قیمتی سرمایہ کاری کے دروازے کھولتا ہے بلکہ حکومت کو بٹ کوائن مائننگ کے ذریعے امریکی ڈالر میں غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان مستقبل میں بٹ کوائن کو قومی والٹ میں ذخیرہ کر کے روایتی بجلی کی فروخت سے ہٹ کر پاکستانی روپے کی بجائے ڈیجیٹل اثاثے رکھ کر طویل المدتی اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چند روز قبل حکومت نے ایک خصوصی ادارے — پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی — کے قیام کا اعلان کیا، جو بلاک چین پر مبنی مالیاتی نظام کو منظم کرے گا۔

Comments

Comments are closed.