حکومت نے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں میں تیار کردہ اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ سیلز ٹیکس کی یہ چھوٹ ختم کرنے سے مالی سال 26-2025 میں 45 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اگر ان علاقوں کے لیے انکم ٹیکس کی چھوٹ بھی ختم کر دی گئی تو آمدنی کا حجم اس سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عدالتی احکامات اور متعلقہ قانونی دفعات کی روشنی میں اس حوالے سے ضروری قانونی ترامیم تیار کر رہا ہے۔
فنانس ایکٹ 2024 کے تحت سابق فاٹا/پاٹا کے لیے (درآمدات، اشیاء کی فراہمی اور بجلی کی فراہمی پر) دستیاب چھوٹ 30 جون 2025 تک برقرار رکھی گئی تھی۔
تاہم، درآمدات پر چھوٹ صرف اس صورت میں دستیاب ہو گی جب پوسٹ ڈیٹڈ چیک کے بجائے پے آرڈر پیش کیا جائے، جو متعلقہ کمشنر کی جانب سے جاری کردہ استعمال یا تنصیب کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے (چھ ماہ کے اندر) پر ریلیز کیا جائے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025


Comments
Comments are closed.