BR100 Increased By (3.36%)
BR30 Increased By (3.5%)
KSE100 Increased By (3.13%)
KSE30 Increased By (3.24%)
BAFL 60.71 Increased By ▲ 1.91 (3.25%)
BIPL 24.57 Increased By ▲ 0.48 (1.99%)
BOP 31.95 Increased By ▲ 1.01 (3.26%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.65 (-5.37%)
DFML 16.14 Increased By ▲ 0.41 (2.61%)
DGKC 212.45 Increased By ▲ 12.04 (6.01%)
FABL 94.70 Increased By ▲ 2.79 (3.04%)
FCCL 63.49 Increased By ▲ 5.44 (9.37%)
FFL 13.98 Increased By ▲ 0.63 (4.72%)
GGL 19.56 Increased By ▲ 0.32 (1.66%)
HBL 311.74 Increased By ▲ 11.85 (3.95%)
HUBC 209.71 Increased By ▲ 8.10 (4.02%)
HUMNL 8.97 Increased By ▲ 0.34 (3.94%)
KEL 6.23 Increased By ▲ 0.12 (1.96%)
LOTCHEM 24.82 Increased By ▲ 0.39 (1.6%)
MLCF 106.90 Increased By ▲ 6.86 (6.86%)
OGDC 316.98 Increased By ▲ 4.09 (1.31%)
PAEL 34.80 Increased By ▲ 1.32 (3.94%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.61 (4.62%)
PIOC 278.90 Increased By ▲ 16.61 (6.33%)
PPL 228.49 Increased By ▲ 10.53 (4.83%)
PRL 77.45 Decreased By ▼ -8.10 (-9.47%)
SNGP 94.19 Increased By ▲ 2.23 (2.42%)
SSGC 23.80 Increased By ▲ 1.20 (5.31%)
TELE 7.32 Increased By ▲ 0.17 (2.38%)
TPLP 13.79 Increased By ▲ 0.43 (3.22%)
TRG 54.44 Increased By ▲ 1.03 (1.93%)
UNITY 8.63 Increased By ▲ 0.58 (7.2%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

شہباز شریف اور اردوان کا اسٹریٹجک تعلقات کی توثیق، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • وزیرِاعظم کا حالیہ علاقائی پیش رفت کے دوران ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر اظہارِ تشکر
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جہاں دونوں برادر ممالک کے دیرینہ بھائی چارے کا اعادہ کیا گیا اور اسٹریٹجک، معاشی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سینئر کابینہ اراکین کا ترک قیادت کی جانب سے گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور خطے میں امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی بنیاد پر مبنی تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

بات چیت کے دوران وزیرِاعظم نے ترکیہ کی حالیہ علاقائی پیش رفت کے دوران پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور انقرہ کے اصولی موقف اور عوامی یکجہتی کو پاکستان کے لیے طاقت اور تسلی کا منبع قرار دیا۔

وزیرِاعظم نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج اور عوام کی جرات و عزم کی تعریف کی اور اسے ملکی دفاع کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

اقتصادی تعاون ملاقات کا مرکزی نکتہ رہا، جہاں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ترجیحی شعبوں جیسے توانائی کے متبادل ذرائع، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی صنعت، انفرااسٹرکچر اور زراعت میں مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور سال کے آغاز میں اسلام آباد میں ہونے والے ساتویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے نتائج پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پاکستان ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم دہرایا اور سالانہ دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں خطے اور عالمی سطح کے اہم مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے ایک دوسرے کے بنیادی مسائل، خاص طور پر جموں و کشمیر کے تنازع پر یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

وزیرِاعظم کے وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیرِاعظم کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے۔

ترکیہ کے صدر اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا، جس نے دو طرفہ تعلقات کی گرم جوشی اور مضبوطی کو اجاگر کیا۔

Comments

Comments are closed.