BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کے روز کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے فائنل کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے 8 ہزار سے زائئد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، آئی جی پی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں، آفیشلز اور میچ دیکھنے والے شائقین کے لیے سخت سیکورٹی اقدامات کیے جائیں۔

ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ سینئر افسران سیکورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی تحفظ سے متعلق انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو انتہائی چوکنا رہنا چاہیے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھنی چاہیے۔

ڈاکٹر عثمان نے مزید کہا کہ ہم نے پی ایس ایل میچز کے لیے ایک جدید تر سیکورٹی حکمتِ عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پہلے ہونے والے میچز کے دوران امن قائم رکھنے پر پولیس فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کا بھی ذکر کیا جنہوں نے پی ایس ایل ایونٹس کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسپیشل یونٹس، جن میں ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس شامل ہیں، اسٹیڈیم، اہم راستوں اور اطراف کے علاقوں میں گشت انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ، ٹیموں کے راستوں، اسٹیڈیم کے احاطے، اور قیام کی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

پنجاب پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ اسٹیڈیم کے اطراف بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے جو سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہیں۔

آئی جی پی نے کہا شائقین کرکٹ کو چاہیے کہ وہ پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ میچ کو ایک محفوظ اور پُرامن ماحول میں مکمل طور پر انجوائے کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.