BR100 Decreased By (-0.33%)
BR30 Decreased By (-0.3%)
KSE100 Decreased By (-0.18%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.70 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
BIPL 26.88 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.25 Decreased By ▼ -0.43 (-1.28%)
CNERGY 10.20 Increased By ▲ 0.39 (3.98%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.37 (-2%)
DGKC 207.90 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
FABL 97.60 Decreased By ▼ -1.30 (-1.31%)
FCCL 53.54 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 16.34 Decreased By ▼ -0.34 (-2.04%)
GGL 23.70 Increased By ▲ 0.13 (0.55%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -1.39 (-0.46%)
HUBC 218.00 Decreased By ▼ -0.11 (-0.05%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.21 (-1.97%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.15 (-2.04%)
LOTCHEM 28.70 Decreased By ▼ -0.41 (-1.41%)
MLCF 95.25 Decreased By ▼ -0.25 (-0.26%)
OGDC 318.99 Increased By ▲ 1.05 (0.33%)
PAEL 41.26 Decreased By ▼ -0.57 (-1.36%)
PIBTL 16.39 Decreased By ▼ -0.11 (-0.67%)
PIOC 296.00 Increased By ▲ 15.99 (5.71%)
PPL 221.90 Increased By ▲ 2.16 (0.98%)
PRL 47.65 Increased By ▲ 3.06 (6.86%)
SNGP 106.65 Decreased By ▼ -0.84 (-0.78%)
SSGC 28.61 Decreased By ▼ -0.32 (-1.11%)
TELE 8.75 Decreased By ▼ -0.01 (-0.11%)
TPLP 12.27 Increased By ▲ 0.17 (1.4%)
TRG 59.69 Decreased By ▼ -0.34 (-0.57%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

صدر آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر وسطی ایشیا جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اس شرکت کی۔

پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے آئی ایم ایف کی ملکی اقتصادی ترقی میں نمایاں خدمات کو سراہا اور ان کا اعتراف کیا۔

آصف علی زرداری نے وفد سے ملاقات میں ترقی پذیر ممالک میں معاشی ترقی کے فروغ میں آئی ایم ایف کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

صدر نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے اور آئندہ مزید ترقی کو فروغ دے گا۔

انہوں نے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں آئی ایم ایف کی وسیع تر اقتصادی ترقی میں شراکت کا بھی اعتراف کیا اور پاکستان کی ترقی میں اس کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ پروگرام کو صحیح سمت میں گامزن قرار دیا۔

وفد کے اراکین نے زور دیا کہ یہ پروگرام مہنگائی اور مالی خسارے کو کم کرنے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کی پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر زرداری نے وزارت خزانہ کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.