بھارت، عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ پاکستان کو دوبارہ اپنی ”گرے لسٹ“ میں شامل کرے۔ یہ بات نئی دہلی میں حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعہ کے روز بتائی۔
پاکستان کو 2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا تھا، جس سے اس کی مالی ساکھ بہتر ہوئی تھی — جو کہ معیشت کے بحران سے دوچار ملک کے لیے قرض دہندگان کا اعتماد بحال کرنے میں اہم تھی۔
حکومتی ذریعے کے مطابق، بھارت پاکستان کے لیے عالمی بینک کی آئندہ مالی معاونت کی بھی مخالفت کرے گا، خصوصاً ایسے وقت میں جب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔


Comments
Comments are closed.