BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 17 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 10 بجے ڈالر کے...
شائع May 22, 2025 اپ ڈیٹ May 22, 2025 07:46pm

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 0.03 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 17 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 9 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 282 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

 ۔
۔

یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر281.97 روپے پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 27 دسمبر 2023 کو روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 282 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ میں ہیڈ آف ریسرچ ثنا توفیق کا کہنا ہے کہ درآمدی مانگ میں اضافے نے کرنسی پر دباؤ ڈال دیا ہے۔

بین الاقوامی منڈیوں میں امریکی مالیاتی غیریقینی صورتحال اور خزانے کے بانڈز کی کمزور نیلامی کے باعث جمعرات کو امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس میں اپنے بڑے پیمانے پر اخراجات اور ٹیکس میں کمی کے بل کی منظوری کے لیے سرگرم رہے۔

20 سالہ بانڈز کی کمزور فروخت نے سیل امریکہ کے رجحان کو مزید تقویت دی جس نے نہ صرف امریکی ڈالر بلکہ وال اسٹریٹ پر بھی مندی کا اثر ڈالا کیونکہ تاجروں میں پچھلے ہفتے موڈی کی جانب سے امریکی ٹرپل اے کریڈٹ ریٹنگ کم کیے جانے کے بعد پہلے ہی بے چینی پائی جا رہی تھی۔

بٹ کوائن نے جمعرات کو ایک نئے ریکارڈ سطح کو چھو لیا، جزوی طور پر اس لیے کہ سرمایہ کار امریکی اثاثوں کے متبادل تلاش کر رہے تھے۔ سونا بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریباً دو ہفتوں کی بلند ترین قیمت 3,325.79 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

امریکی ڈالر ایشیا میں 143.27 ین کی سطح تک گر گیا، جو 7 مئی کے بعد سب سے کمزور سطح ہے۔

بٹ کوائن 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے ۔

Comments

Comments are closed.