BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاک فوج نے شمالی وزیرساتان کے علاقے میر علی میں حالیہ واقعے کے بارے میں ”بے بنیاد اور گمراہ کن“ الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دعوے فوج کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کرپیش کرنے کی منظم مہم کا حصہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 19 مئی کا سانحہ جس میں شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں، کو بعض عناصر نے جھوٹے دعوے اور الزامات لگاکر سیکورٹی فورسز سے منسوب کردیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور سیکورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ثابت قدمی کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ حملہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہ نے کیا، دہشت گردوں نے انسانی ڈھال کے طور پر شہری علاقوں کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق واقعے کے فوری بعد شروع کی گئی انکوائری کے ابتدائی نتائج سے تصدیق ہوئی ہے کہ یہ حملہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ”فتنہ الخوارج“ نے کیا، یہ اصطلاح ریاست کی جانب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی پی پی) کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنے بھارتی آقاؤں کے ایما پر کارروائی کی اور جان بوجھ کر شہری آبادیوں اور رہائشی علاقوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تاکہ اپنے ناپاک عزائم پورے کرسکیں۔

فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ایسے ہتھکنڈوں کا مقصد عوام اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شکوک و شبہات کو ہوا دینا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، سیکورٹی فورسز اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکجا ہیں۔

آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس غیر انسانی فعل میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.