BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

کریسنٹ اسٹار انشورنس کی کراچی میں 400 ملین کی پراپرٹی خریدنے پرغور

کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈ (سی ایس آئی ایل) کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 8 میں تقریباً 400 ملین...
شائع اپ ڈیٹ

کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈ (سی ایس آئی ایل) کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 8 میں تقریباً 400 ملین روپے مالیت کی پراپرٹی کی خریداری پر غور کررہی ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈ اس وقت فیز 8، ڈی ایچ اے کراچی میں واقع ایک پراپرٹی کے حصول کے لیے مناسب جانچ پڑتال کررہی ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس پراپرٹی کی متوقع قیمت تقریباً 400 ملین روپے یعنی 1.42 ملین امریکی ڈالر ہے۔

یہ حصول کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈ کے اثاثہ جات کے پورٹ فولیو کو مضبوط کرنے اور طویل مدتی فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاری کا موقع سمجھا جا رہا ہے۔

یہ لین دین شرائط کی حتمی منظوری اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجازت سے مشروط ہے۔

کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈ پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر 1957 میں کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت قائم کی گئی تھی، جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت آتی ہے۔

کمپنی عام طور پر غیر زندگی سے متعلق انشورنس کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ کی تیاری کے وقت کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 0.08 روپے یا 2.45 فیصد کی کمی سے 3.18 روپے پر ٹریڈ کررہے ہیں ۔

Comments

Comments are closed.