BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاکستان نے منگل کے روز بھارت کے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا کہ اسلام آباد نے امرتسر میں سکھ مذہب کے سب سے مقدس مقام، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ان الزامات کو ”مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط“ قرار دیا ہے۔

ایک اعلیٰ بھارتی فوجی افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق جواب میں، ترجمان دفتر خارجہ شفقات علی خان نے کہ پاکستان تمام عبادت گاہوں کو انتہائی عزت و احترام کی نظر سے دیکھتا ہے اور گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت بھارت نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی الزامات اس ناقابل قبول اقدام سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے متعدد مقدس مقامات کا فخر کے ساتھ نگہبان ہے اور ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزا فری رسائی فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، ترجمان نے پیر کے روز ان رپورٹس کو بھی مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے نیوکلیئر کیپیبل شاہین میزائل استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے یہ ”گمراہ کن ویڈیو“ اس وقت ہٹا دی جب انہیں اندازہ ہوا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ من گھڑت کہانیاں نئی دہلی کی ان کوششوں کا حصہ ہیں جن کے ذریعے وہ جنگ بندی سے متعلق گمراہ کن بیانیہ اور پاکستان کی جانب سے نام نہاد ’نیوکلئیر بلیک میلنگ‘ کے جھوٹے الزامات کو فروغ دے رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.