BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.21%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.03%)
BAFL 56.80 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 26.93 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
BOP 33.70 Decreased By ▼ -0.05 (-0.15%)
CNERGY 10.05 Increased By ▲ 0.17 (1.72%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 203.56 Decreased By ▼ -1.37 (-0.67%)
FABL 99.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.55%)
FCCL 53.35 Increased By ▲ 0.26 (0.49%)
FFL 16.54 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 25.62 Increased By ▲ 0.78 (3.14%)
HBL 300.49 Increased By ▲ 0.67 (0.22%)
HUBC 217.30 Increased By ▲ 0.22 (0.1%)
HUMNL 10.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
LOTCHEM 29.47 Increased By ▲ 0.16 (0.55%)
MLCF 91.31 Decreased By ▼ -0.85 (-0.92%)
OGDC 317.74 Increased By ▲ 1.45 (0.46%)
PAEL 42.10 Increased By ▲ 0.06 (0.14%)
PIBTL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
PIOC 298.01 Decreased By ▼ -2.23 (-0.74%)
PPL 217.71 Increased By ▲ 0.87 (0.4%)
PRL 52.12 Increased By ▲ 1.26 (2.48%)
SNGP 101.45 Decreased By ▼ -0.27 (-0.27%)
SSGC 26.65 Decreased By ▼ -0.33 (-1.22%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 13.55 Increased By ▲ 0.16 (1.19%)
TRG 59.01 Decreased By ▼ -0.25 (-0.42%)
UNITY 10.17 Decreased By ▼ -0.13 (-1.26%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو سائبر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

بھارت کی جانب سے پاکستان کے مالیاتی اداروں پر ممکنہ سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف...
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی جانب سے پاکستان کے مالیاتی اداروں پر ممکنہ سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سپی پی ) نے تمام کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مالیاتی لین دین اور کاروباری سرگرمیوں کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بہترین سائبر سیکیورٹی اقدامات اپنائیں۔

اس سلسلے میں ایس ای سی پی نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق سرکلر نمبر 10 جاری کردیا ہے۔

حالیہ جیو پولیٹیکل صورتِ حال اور اس کے نتیجے میں سائبر سیکیورٹی خدشات میں اضافے کے پیش نظر ایس ای سی پی کی جانب سے تمام کمپنیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی کی بہترین حکمتِ عملیاں اختیار کریں۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کمپنیاں سائبر سیکیورٹی کی بہترین حکمتِ عملیوں کو اختیار کرنے میں ناکام رہیں تو انہیں آپریشنل نظام میں خلل، ڈیٹا کے ضیاع اور ساکھ کو نقصان جیسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایڈوائزری میں سخت رسائی کنٹرول، نیٹ ورک کی کمزوریوں کو کم کرنے، سیکیورٹی واقعات سے نمٹنے کے لیے تیاری اور صارفین میں آگاہی پیدا کرنے جیسے اقدامات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا اور نیٹ ورک کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ساتھ ہی، ادارے نے پاکستان کے مالیاتی اور معلوماتی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.