BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

اپریل: برآمدات 17.66 فیصد کمی سے 2.178 ارب ڈالر ریکارڈ

  • برآمدات میں نمایاں اشیاء نِٹ ویئر ، ریڈی میڈ گارمنٹس، بیڈ ویئر ودیگر رہیں
شائع اپ ڈیٹ

اپریل 2025 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں کمی جب کہ درآمدات میں اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ برآمدات و درآمدات کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2025 کے دوران پاکستان کی برآمدات 611,289 ملین روپے رہیں جو مارچ 2025 میں 740,800 ملین روپے اور اپریل 2024 میں 653,957 ملین روپے تھیں۔ اس طرح مارچ 2025 کے مقابلے میں برآمدات میں 17.48 فیصد اور اپریل 2024 کے مقابلے میں 6.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2025 میں پاکستان کی برآمدات عارضی طور پر 2.178 ارب ڈالر رہیں، جو مارچ 2025 میں 2.645 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح مارچ 2025 کے مقابلے میں برآمدات میں 17.66 فیصد اور اپریل 2024 میں 2.351 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال جولائی تا اپریل ملکی برآمدات (عارضی طور پر) 7,495,497 ملین روپے رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 7,171,883 ملین روپے تھیں۔ اس طرح برآمدات میں 4.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی ڈالر کے لحاظ سے رواں مالی سال جولائی تا اپریل پاکستان کی برآمدات (عارضی طور پر) 26.896 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 25.278 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح برآمدات میں 6.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپریل 2025 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اشیاء میں نِٹ ویئر (93,448 ملین روپے)، ریڈی میڈ گارمنٹس (84,968 ملین روپے)، بیڈ ویئر (54,922 ملین روپے)، دیگر چاول (45,070 ملین روپے)، کاٹن کلاتھ (35,474 ملین روپے)، تولیے (23,748 ملین روپے)، تیار شدہ اشیاء (تولیے اور بیڈ ویئر کے علاوہ) (15,302 ملین روپے)، مچھلی اور اس سے تیار کردہ اشیاء (13,470 ملین روپے)، باسمتی چاول (12,840 ملین روپے) اور پٹرولیم مصنوعات (12,811 ملین روپے) شامل ہیں۔

اپریل 2025 کے دوران درآمدات 1,575,176 ملین روپے رہیں جو مارچ 2025 میں 1,352,310 ملین روپے اور اپریل 2024 میں 1,347,817 ملین روپے تھیں۔ اس طرح مارچ 2025 کے مقابلے میں درآمدات میں 16.48 فیصد اور اپریل 2024 کے مقابلے میں 16.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی ڈالر کے لحاظ سے اپریل 2025 میں پاکستان کی درآمدات 5.611 ارب ڈالر رہیں، جو مارچ 2025 میں 4.828 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح مارچ 2025 کے مقابلے میں درآمدات میں 16.22 فیصد اور اپریل 2024 میں 4.846 ارب ڈالر کے مقابلے میں 15.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا اپریل پاکستان کی درآمدات (عارضی طور پر) 13,463,700 ملین روپے رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 12,732,232 ملین روپے تھیں۔ اس طرح درآمدات میں 5.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی ڈالر کے لحاظ سے جولائی تا اپریل 2024-25 پاکستان کی درآمدات (عارضی طور پر) 48.292 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 44.900 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح درآمدات میں 7.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپریل 2025 کے دوران پاکستان کی درآمدات میں نمایاں اشیاء میں خام تیل (151,470 ملین روپے)، الیکٹریکل مشینری اور آلات (150,199 ملین روپے)، پٹرولیم مصنوعات (139,114 ملین روپے)، پام آئل (83,674 ملین روپے)، لوہا اور اسٹیل (70,923 ملین روپے)، ایل این جی (66,043 ملین روپے)، پلاسٹک مٹیریل (64,101 ملین روپے)، کاٹن (56,960 ملین روپے)، لوہا اور اسٹیل کا اسکریپ (42,018 ملین روپے) اور موٹر گاڑیاں (سی کے ڈی /ایس کے ڈی) (38,687 ملین روپے) شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.