BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاکستان نے اروناچل پردیش تنازع پر چین کے موقف کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بیجنگ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے چین کے حق میں یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جاری کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اروناچل پردیش کے بارے میں حالیہ رپورٹس دیکھی ہیں اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے حالیہ سرحدی جھڑپوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ”بے بنیاد“ قرار دیا اور مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) 10 مئی سے رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں اضافہ بھارتی فوجی جارحیت کی وجہ سے ہوا جس نے خطے میں امن اور استحکام کو متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جواب میں پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، یہ حقیقت ہے جسے پروپیگنڈے کے ذریعے چھپایا نہیں جا سکتا۔

شفقت خان نے بتایا کہ جوابی کارروائی ”آپریشن بنیان مرصوص“ کا حصہ تھی جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کی گئی جس میں دفاع کا حق دیا گیا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور نئی دہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

Comments

Comments are closed.