BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

وفاقی چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر نے کہا ہے کہ بار بار پالیسیوں میں تبدیلی، طویل مدتی وژن کا فقدان، غیر مستقل ضابطہ کاری نظام اور اسٹیک ہولڈرز کی رائے کے بغیر پالیسیاں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سید مظہر ناصر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آین آئی پی اے) میں 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو پاکستان کی صنعتی ترقی پر پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے پاکستان کے صنعتی ڈھانچے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ملک کی بڑی صنعتیں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی ) میں 40 فیصد اور برآمدات میں 30 فیصد حصہ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کو مالی وسائل کی محدود دستیابی، بنیادی ڈھانچے کی کمی اور مارکیٹنگ کی سہولتیں نہ ملنے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ برآمدات کی ترقی کے لیے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی ناگزیر ہے۔

پریزنٹیشن میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے صنعتی شعبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جن میں گاڑیاں، لوہا اور فولاد، خوردنی تیل، چینی، سیمنٹ، سیرامکس اور چاول کی صنعتیں شامل ہیں۔

مظہر علی ناصر نے صنعتی ترقی کیلئے طویل مدتی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا، سرمایہ کاری اور جدت کے لیے ترغیبات، بہتر انفرااسٹرکچر اور لاجسٹکس اور تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے خصوصی اقتصادی زونز کی اہمیت بھی اجاگر کی اور کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز صنعتی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرسکتے ہیں۔

مظهر ناصر نے نتیجہ اخذ کیا کہ پاکستان کے صنعتی شعبے کو عالمی تجارتی تبدیلیوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا، جس میں برآمدات کی تنوع، مسابقت میں اضافہ، قدر میں اضافہ کرنے والی مصنوعات کی ترویج، اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کی تعمیر شامل ہے تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز اور مواقع کو حل کر کے پاکستان صنعتی ترقی کو تیز کرسکتا ہے اور پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.