پایونیر ایک عالمی فِن ٹیک ادارہ جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم بیز) کو عالمی منڈیوں میں وسعت دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران نمایاں ترقی اور منافع بخش نتائج حاصل کیے ہیں۔
31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کے مطابق پایونیر کی آمدنی سودی آمدنی کو چھوڑ کر سالانہ 16 فیصد بڑھ کر 188.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جس کی بڑھوتری کا سہرا بی ٹو بی صارفین اور کارڈ پروڈکٹ کو جاتا ہے۔
سہ ماہی کے دوران کل آمدنی 246.6 ملین ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہے۔ ایڈجسٹڈ ایبٹڈا 65.4 ملین ڈالر رہی جس نے 27 فیصد مارجن برقرار رکھا جو کمپنی کی منظم کارکردگی اور منافع بخش حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔
آپریشنل سطح پر پایونیر نے سالانہ بنیاد پر حجم میں 7 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 19.7 ارب ڈالر کا حجم حاصل کیا اور فعال آئیڈیئل کسٹمر پروفائلز میں 5 فیصد اضافہ ہو کر 556,000 ہو گئے۔ آمدنی کے حجم کا تناسب (”ٹیک ریٹ“) 125 بنیاد پوائنٹس رہا، جس میں چھوٹے اور درمیانے کاروباری صارفین (ایس ایم بی) کا ٹیک ریٹ 119 بنیاد پوائنٹس تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 11 بنیاد پوائنٹس زیادہ ہے۔
کمپنی کی سہ ماہی کی کاروباری جھلکیاں درج ذیل ہیں: چھوٹے اور درمیانے کاروباری صارفین (ایس ایم بی) کی آمدنی میں سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اضافہ ہو کر 170 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس میں مارکیٹ پلیس ایس ایم بی آمدنی میں 8 فیصد، ایس ایم بی بی ٹو بی آمدنی میں 37 فیصد، اور مرچنٹ سروسز (چیک آؤٹ) کی آمدنی میں 96 فیصد اضافہ شامل ہے۔ پایونیر کارڈ کا خرچ 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو سالانہ بنیاد پر 29 فیصد بڑھا ہے۔ 31 مارچ 2025 تک پایونیر کے زیرِ انتظام صارفین کے فنڈز 6.6 ارب ڈالر تھے جو سالانہ بنیاد پر 11 فیصد زیادہ ہیں۔
سہ ماہی کے دوران پایونیر نے چین میں قائم ایزی لنک پیمنٹ کو لمیٹڈ کے حصول کا عمل مکمل کیا جو ایک مجاز پیمنٹ سروس فراہم کنندہ ہے ،اس اقدام سے کمپنی کی عالمی ریگولیٹری ڈھانچہ مضبوط ہوا اور یہ چین میں اپنے صارفین کو بہتر طور پر عالمی برآمدات میں مدد فراہم کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں آگئی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.