BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے گرائے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں 5 نہیں بلکہ 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار...
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں 5 نہیں بلکہ 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے تباہ کیے تھے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع پاک فضائیہ کے کامرہ ایئر میں جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میزائل حملوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ”مہارت اور پیشہ ورانہ انداز“ میں صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر جواب دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھارت کے چھ طیارے، جن میں تین رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے، بھارت اسے لمبے عرصے تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے جواب کو ایک ”مناسب اور منہ توڑ ردعمل“ قرار دیا اور کہا کہ 10 مئی پاکستان کی ایک علامتی فتح کا دن تھا اور یہ اس کی ”تکنیکی برتری“ کا مظہر ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت پوری فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے آپریشن کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور یقین دلایا کہ حکومت ان کے اہلِ خانہ کی مکمل مدد کرے گی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان کے جواب میں کہ ”تجارت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتی“، شہباز شریف نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس اور سمجھوتہ ایکسپریس پر حملوں، اور 1971 کی جنگ کے دوران بھارت کے مبینہ کردار کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مکتی باہنی کے قیام میں بھی بھارت نے منفی کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ امن کے قیام کیلئے مواقع پیدا کرے اور کشمیر مسئلے سمیت پانی کی تقسیم جیسے دیرینہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔

Comments

Comments are closed.