BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھارت کیخلاف حالیہ جنگ میں قابل ذکر کامیابی پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم آفس (پی ایم او) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حالیہ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل اور مضبوط حمایت ایک بار پھر اس بات کا مظہر ہے کہ وہ پاکستانی عوام سے گہری محبت اور خلوص رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ علاقائی امن کے مفاد میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر رضامندی ظاہر کی اور اس پر قائم رہنے کا عہد کیا ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی مستقبل کی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل دفاع کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی جڑ ہے جسے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم نے کشمیر کاز کے لیے آذربائیجان کی مستقل اور اصولی حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ دوستی کو اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

بیان کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں آذربائیجان کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے میں کی جانے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے صدر علیوف کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے پاکستان کے سرکاری دورے دعوت دی جسے صدر علیوف نے قبول کیا۔

دریں اثنا صدر علیوف نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور جنگ بندی کے سمجھوتے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.