BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے پاکستان کو دشمنوں کے خلاف فتح عطا فرمائی, ہماری تعداد کم ہونے کے باوجود اللہ کی مدد اور عوام کی دعاؤں سے پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش دی۔

انہوں نے کہا کہ اب معیشت کی جنگ جیتنے کا وقت ہے, ہم اقتصادی محاذ پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ بزنس کمیونٹی کو فیصلوں میں شامل کریں تاکہ ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

احمد عظیم علوی کہا کہ بزنس کمیونٹی پر زائد ٹیکسز اور ایف بی آر کے نمائندوں کے دباؤ سے اجتناب کیا جائے اور ون ونڈو آپریشن کی جانب بڑھا جائے۔ صنعتکاروں اور تاجروں کو ایک واضح اور آسان نظام فراہم کیا جائے جس کے تحت وہ اپنے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے براہ راست ٹیکس ادا کریں تاکہ کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ ایسے فیصلے کریں جو بزنس فرینڈلی ہوں۔ شہباز شریف ایک کاروباری پس منظر رکھتے ہیں اور کاروباری طبقے کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں, ہمیں امید ہے کہ وہ بزنس کمیونٹی کو ریلیف فراہم کریں گےاور ایف بی آر سمیت دیگر محکموں کی ہراسانی سے بزنس طبقے کو نجات دلائیں گے۔ بزنس کمیونٹی صرف ایک بات پر توجہ دینا چاہتی ہے کہ کاروبار کیسے بڑھایا جائے، روزگار کیسے پیدا ہو اور زرمبادلہ کیسے ملک میں لایا جائے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جیسے ہم نے جنگی میدان میں دشمن کو شکست دی ویسے ہی ہم معاشی میدان میں بھی کامیاب ہوں گے، پاکستان کو ایک مضبوط اقتصادی طاقت بنائیں گے۔

Comments

Comments are closed.