عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 67 ڈالر کی کمی سے 3168 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 700 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 745 روپے کی کمی سے دو لاکھ 87 ہزار 379 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 105 روپے کی کمی سے 3 ہزار 377 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.