BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

ٹی ڈبلیو ایف ہولڈنگ نے زیڈ آئی ایل میں اکثریتی حصص حاصل کرلیے

ڈاکٹر سالومون یعقوبس وان روجین کی ملکیت ٹی ڈبلیو ایف ہولڈنگ ایل ایل سی-ایف زیڈ، نے گھریلوں اور ذاتی دیکھ بھال کی...
شائع اپ ڈیٹ

ٹی ڈبلیو ایف ہولڈنگ نے زیڈ آئی ایل میں اکثریتی حصص حاصل کرلئے ہیں ۔

ڈاکٹر سالومون یعقوبس وان روئجین کی ملکیت ٹی ڈبلیو ایف ہولڈنگ ایل ایل سی-ایف زیڈ نے گھریلوں اور ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات کے پاکستانی تیار کنندہ زیڈ آئی ایل لمیٹڈ میں کنٹرولنگ حصص حاصل کرلیے ہیں، یہ حصص نیو فیوچر کنزیومر انٹرنیشنل جنرل ٹریڈنگ (این ایف سی آئی جی ٹی ) سے حاصل کئے گئے ہیں جو بھی مکمل طور پر وان روئجین کی ملکیت ہے۔

زیڈ آئی ایل نے یہ پیشرفت جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے ایک نوٹس میں شیئر کی۔

نوٹس کے مطابق ٹی ڈبلیو ایف ہولڈنگ ایل ایل سی-ایف زیڈ جو کہ مکمل طور پر ڈاکٹر سالومون یعقوبس وان روئجین کی ملکیت ہے نے 12 مئی 2025 کو زیڈ آئی ایل کے 5,194,514 یعنی 84.8416 فیصد ووٹنگ شیئرز فی شیئر 297.50 روپے کی قیمت پر حاصل کیے ہیں۔ یہ خریداری ڈبلیو ایف ہولڈنگ ایل ایل سی-ایف زیڈ اورنیو فیوچر کنزیومر انٹرنیشنل جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی — جو کہ مکمل طور پر ڈاکٹر سالومون یعقوبس وان روئجین کی ہی ملکیت ہے — کے درمیان ایک شیئر پرچیز معاہدے کے تحت کی گئی ہے۔

تاہم یہ لین دین لازمی عوامی پیشکش کو متحرک نہیں کرتی جیسا کہ عمومی طور پر سیکورٹیز ایکٹ کے پارٹ 9 (Part IX) کے تحت ہوتا ہے، کیونکہ یہ سیکشن 109(1)(h)(iii) کے تحت استثنیٰ کے زمرے میں آتا ہے — ممکنہ طور پر اس وجہ سے کہ یہ منتقلی ایک ہی شخص کی ملکیت میں موجود دو اداروں کے درمیان ہوئی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس خریداری سے قبل ہمارے پاس کمپنی ( زیڈ آئی ایل لمیٹڈ) کے کوئی بھی حصص نہیں تھے، یعنی ہماری شیئر ہولڈنگ 0 فیصد تھی۔ مذکورہ بالا خریداری کے بعد کمپنی میں ہمارے کل حصص کی تعداد 5,194,514 ہو گئی ہے جو کمپنی کے جاری کردہ کل ووٹنگ شیئرز کا 84.8416 فیصد بنتے ہیں۔

اس سے قبل فروری میں، زیڈ آئی ایل لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا تھا کہ این ایف سی آئی جی ٹی اپنی زیڈ آئی ایل میں موجود تمام شیئر ہولڈنگ ٹی ای ایف ہولڈنگ کو منتقل کرے گا۔

سال 2023 میں زیڈ آئی ایل کو متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنی این ایف سی آئی جی ٹی نے حاصل کیا تھا جس نے پاکستانی فہرست شدہ کمپنی میں یہی 84.84 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔

Comments

Comments are closed.