BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے
شائع May 15, 2025 اپ ڈیٹ May 15, 2025 07:59am

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، جس کا مقصد 35 ارب روپے کی آمدن حاصل کرنا ہے۔ یہ رقم آئل ریفائنریوں کی معاونت، سیلز ٹیکس کے مسائل کے حل، اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے منافع میں اضافے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات — جن میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) شامل ہیں — کو مالیاتی ایکٹ 25-2024 کے تحت ”استثنیٰ یافتہ“ قرار دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے ریفائنریوں اور او ایم سیز کے لیے ان پٹ سیلز ٹیکس ایک لاگت بن چکا ہے، جو کہ سرکاری ضوابط اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کے باعث صارفین سے وصول نہیں کیا جا سکتا۔ اندازے کے مطابق اس مالی سال میں یہ لاگت 35 ارب روپے ہو گی۔

پیٹرول اور ڈیزل پر 3 سے 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی ایک مجوزہ اسکیم تیل کی صنعت، وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی مشاورت سے تیار کی گئی تھی، لیکن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کم شرح پر جی ایس ٹی عائد کرنے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اگر پیٹرولیم مصنوعات پر معیاری 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کی جائے تو قیمتوں میں تقریباً 45 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا، جو سیاسی اور معاشی طور پر ناقابل قبول سمجھا جا رہا ہے۔ سیلز ٹیکس میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی ایم ایف کی منظوری اور پارلیمنٹ کی توثیق درکار ہو گی۔

ادھر او ایم سیز اور پٹرولیم ڈیلرز نے بھی پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر منافع بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تیل کی سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے، اوگرا نے او ایم سیز کے منافع میں 1.13 روپے اور ڈیلرز کے منافع میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور سمری میں چند ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔ ریفائنریوں، او ایم سیز اور ڈیلرز کو درپیش مالی مشکلات کے جزوی حل کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو درج ذیل تجاویز پیش کی گئی ہیں:

(i) چونکہ مالی سال 25- 2024 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات (موگاس، ڈیزل، مٹی کا تیل، اور ایل ڈی او) سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، اس لیے جولائی 2024 تا جون 2025 کے دوران ان مصنوعات پر ریفائنریوں اور او ایم سیز کے ناقابل ایڈجسٹ سیلز ٹیکس (34 ارب روپے) کی تلافی انٹر فریٹ ایکوالائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) کے ذریعے کی جائے؛ یہ رقم 12 ماہ میں وصول کی جائے گی اور 13ویں ماہ سے خودکار طور پر اس کی وصولی بند ہو جائے گی؛

(ii) مالی سال 26-2025 کے لیے مذکورہ مصنوعات پر 3 سے 5 فیصد سیلز ٹیکس مالیاتی ایکٹ کے ذریعے عائد کیا جائے؛ تاہم اگر مالی سال 26-2025 میں بھی یہ مصنوعات سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں، تو ناقابل ایڈجسٹ سیلز ٹیکس کی تلافی آئی ایف ای ایم کے ذریعے جاری رکھی جائے گی تاکہ آئل سپلائی چین برقرار رہے؛

(iii) او ایم سیز اور پٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان کا کاروبار جاری رہ سکے؛

(iv) اوگرا ایک نظام وضع کرے گا تاکہ اس مدت کے دوران جی ایس ٹی کلیمز ایڈجسٹ کیے جا سکیں، نیز ڈیجیٹائزیشن کی لاگت کے مؤثر استعمال کے لیے ٹائم لائنز طے کرے گا، جس کی مکمل لاگت او ایم سیز آئل سپلائی چین میں خود برداشت کریں گے (بشمول ریٹیل آؤٹ لیٹس)۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں پر متوقع اثرات درج ذیل ہوں گے: (i) ریفائنریوں اور او ایم سیز کا ناقابل ایڈجسٹ سیلز ٹیکس — جولائی تا اپریل 25-2024 کے لیے 28 ارب روپے، اور مئی-جون 2025 کے لیے 6 ارب روپے — جس کا اثر 12 ماہ کے لیے 1.87 روپے فی لیٹر ہوگا؛ (ii) او ایم سیز کا منافع (ڈیجیٹائزیشن لاگت سمیت) — 1.13 روپے فی لیٹر؛ (iii) پٹرولیم ڈیلرز کا منافع — 1.12 روپے فی لیٹر؛

مجموعی اثر تقریباً 4.12 روپے فی لیٹر ہوگا۔

حکومت کی جانب سے اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل) کے لیے کنڈینسیٹ کی نقل و حمل پر فی بیرل فریٹ چارجز میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے، جس کے بعد یہ نرخ 1,143.95 روپے سے بڑھا کر 1,490 روپے فی بیرل کیے جا سکتے ہیں، کیونکہ اہم آئل ٹرانسپورٹنگ کمپنیاں موجودہ نرخ پر کام کرنے سے انکاری ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.