BR100 Increased By (0.4%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.38%)
KSE30 Increased By (0.35%)
BAFL 60.80 Increased By ▲ 0.20 (0.33%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 32.14 Increased By ▲ 0.23 (0.72%)
CNERGY 11.57 Increased By ▲ 0.22 (1.94%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 210.48 Decreased By ▼ -3.03 (-1.42%)
FABL 95.51 Increased By ▲ 0.99 (1.05%)
FCCL 62.50 Decreased By ▼ -1.11 (-1.75%)
FFL 14.47 Increased By ▲ 0.46 (3.28%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.61%)
HBL 317.50 Increased By ▲ 6.09 (1.96%)
HUBC 209.79 Decreased By ▼ -0.11 (-0.05%)
HUMNL 8.65 Decreased By ▼ -0.32 (-3.57%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.35 Increased By ▲ 0.52 (2.09%)
MLCF 105.45 Decreased By ▼ -1.82 (-1.7%)
OGDC 319.25 Increased By ▲ 2.23 (0.7%)
PAEL 35.14 Increased By ▲ 0.39 (1.12%)
PIBTL 14.05 Increased By ▲ 0.18 (1.3%)
PIOC 274.50 Decreased By ▼ -3.85 (-1.38%)
PPL 227.49 Decreased By ▼ -0.41 (-0.18%)
PRL 79.88 Increased By ▲ 2.62 (3.39%)
SNGP 94.90 Increased By ▲ 0.94 (1%)
SSGC 23.96 Increased By ▲ 0.11 (0.46%)
TELE 7.35 Increased By ▲ 0.06 (0.82%)
TPLP 13.78 Decreased By ▼ -0.15 (-1.08%)
TRG 55.02 Increased By ▲ 0.58 (1.07%)
UNITY 8.45 Decreased By ▼ -0.16 (-1.86%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ترکیہ اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر اردوان

  • پاکستان کی امن، سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ترک صدر
شائع اپ ڈیٹ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ کی طرح ماضی اور مستقبل میں بھی اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان بھائی چارہ دنیا کی چند ہی اقوام کو نصیب ہوتا ہے اور یہ سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کی حیثیت سے ہم پاکستان کے امن، سکون اور استحکام کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

۔

صدر اردوان نے پاکستانی ریاست کی اس دانشمندانہ اور صبر و تحمل پر مبنی پالیسی کو بھی سراہا جو تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور مفاہمت کو ترجیح دیتی ہے۔

یہ پیغام وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ”ایکس“ پر کیے گئے ایک پوسٹ کے جواب میں آیا، جس میں انہوں نے صدر اردوان کو ”پیارا بھائی“ قرار دیتے ہوئے مشکل وقت میں انقرہ کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے پیارے بھائی اردوان کی مکمل حمایت اور پاکستان کے ساتھ ان کی غیر متزلزل یکجہتی پر دلی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترکی کے ساتھ آزمودہ، فولادی بھائی چارے پر فخر ہے اور یہ رشتہ ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے صدر اردوان کی جنوبی ایشیا میں ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا اور انہیں تعمیری اور مربوط قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچی جب پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کیا، جس کے بعد جنگ بندی عمل میں آئی۔

ترکیہ کے سفیر نے اسلام آباد میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی اور بے گناہ جانوں کے ضیاع پر ترکیہ کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور قریبی تعاون و ہم آہنگی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.