BR100 Decreased By (-1.98%)
BR30 Decreased By (-2.38%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.40 Decreased By ▼ -0.33 (-0.58%)
BIPL 26.81 Decreased By ▼ -0.17 (-0.63%)
BOP 32.89 Decreased By ▼ -0.86 (-2.55%)
CNERGY 10.17 Increased By ▲ 0.29 (2.94%)
DFML 17.70 Decreased By ▼ -0.30 (-1.67%)
DGKC 197.90 Decreased By ▼ -7.03 (-3.43%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.10 (-1.1%)
FCCL 51.40 Decreased By ▼ -1.69 (-3.18%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 24.71 Decreased By ▼ -0.13 (-0.52%)
HBL 295.50 Decreased By ▼ -4.32 (-1.44%)
HUBC 213.98 Decreased By ▼ -3.10 (-1.43%)
HUMNL 10.43 Decreased By ▼ -0.18 (-1.7%)
KEL 7.08 Decreased By ▼ -0.14 (-1.94%)
LOTCHEM 28.91 Decreased By ▼ -0.40 (-1.36%)
MLCF 88.90 Decreased By ▼ -3.26 (-3.54%)
OGDC 312.95 Decreased By ▼ -3.34 (-1.06%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.99 Decreased By ▼ -0.42 (-2.56%)
PIOC 282.99 Decreased By ▼ -17.25 (-5.75%)
PPL 212.20 Decreased By ▼ -4.64 (-2.14%)
PRL 52.75 Increased By ▲ 1.89 (3.72%)
SNGP 99.21 Decreased By ▼ -2.51 (-2.47%)
SSGC 24.99 Decreased By ▼ -1.99 (-7.38%)
TELE 8.34 Decreased By ▼ -0.31 (-3.58%)
TPLP 13.16 Decreased By ▼ -0.23 (-1.72%)
TRG 56.54 Decreased By ▼ -2.72 (-4.59%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے منگل کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ (لسٹڈ) کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی (سی ایس آر) کی شرائط پر مکمل عمل درآمد لازم ہے۔

ایس ای سی پی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے رجسٹرڈ کمپنیوں کے بورڈز کو ماحولیات، سماجی ذمے داری، گورننس (ای اسی جی)، صنفی مساوات، تنوع اور شمولیت (ڈی ای ایند آئی) جیسے معاملات پر مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی بل 2025 پر غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) سے بھی آراء طلب کیں۔ یہ بل کمپنیوں، بینکوں اور سرکاری اداروں (ایس او ایز) کے لیے سی ایس آر سے متعلق ذمہ داریاں اور اس سے متعلقہ معاملات کا تعین کرتا ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ، رکن قومی اسمبلی، کی جانب سے پیش کیے گئے اس نجی بل کا جائزہ ذیلی کمیٹی نے لیا، جس کی سربراہی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کر رہے تھے۔ اجلاس میں ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا۔

ایس ای سی پی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے سی ایس آر سے متعلق متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جن میں سی ایس آر رپورٹنگ کے لیے رہنما اصول، کارپوریٹ گورننس کے ضابطے میں سی ایس آر کا انضمام، اور کمپنیوں کو سی ایس آر سے متعلق آگاہی و تربیتی پروگرام شامل ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ ان کا مقصد ایسا مضبوط اور ترقی پذیر کارپوریٹ سیکٹر بنانا ہے جو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہو اور معیشت میں استحکام لائے۔

کمیٹی نے مجوزہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات اور نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا۔

رکن قومی اسمبلی علی سرفراز نے تجویز دی کہ سی ایس آر فنڈز کے انتظام اور خرچ کے لیے ایک علیحدہ سرکاری محکمہ قائم کیا جائے، کیونکہ جب تک ایسا محکمہ قائم نہیں ہوتا، ان فنڈز کے ضائع ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سی ایس آر فنڈز کی وصولی کے بعد واضح رہنما اصول جاری کرنے چاہئیں۔

اجلاس میں شریک ایک کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر بہت زیادہ منافع کما رہا ہے۔ تمام چیمبرز مناسب حد تک سی ایس آر سرگرمیوں پر رقم خرچ کر رہے ہیں۔ فیملی این جی اوز کو حکومت کے اصول و ضوابط کے تحت دوبارہ رجسٹر کیا گیا ہے، اور ان کے ذریعے غریب طبقے کو فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مجوزہ قانون کے تحت، ہر ایسی کمپنی (سوائے غیر منافع بخش یا خیراتی کمپنیوں کے) جس کا سالانہ کاروبار ایک ارب روپے سے زائد ہے، اپنی خالص آمدن کا کم از کم ایک فیصد کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی کی سرگرمیوں یا منصوبوں پر خرچ کرنے کی پابند ہو گی، جیسا کہ اس قانون کے شیڈول میں درج ہے۔

جبکہ جن کمپنیوں کا کاروبار اس حد سے کم ہے، وہ ایس ای سی پی کے جاری کردہ رہنما اصولوں کی پیروی کریں گی۔

کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سی ایس آر پالیسی کے تحت مقرر کردہ رقم کو متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.