BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

صدر آصف علی زرداری نے منگل کے روز کہا کہ بھارت کی کھلی جارحیت نے پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کیا ہے، اور پوری قوم اور اس کی مسلح افواج بھارت دشمنی کا جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ۔ یہ بات ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

صدرِ مملکت نے ایک بیان میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

بیان کے مطابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ ہماری بہادر افواج نے قوم اور ملک کی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے ہماری بہادر افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور بہادر افواج ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور وہ اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے بھارتی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Comments

Comments are closed.