BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

بھارتی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 40 شہری شہید اور 121 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے معرکہ حق کے پرچم تلے ایک مستحکم جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے انتہائی درست اور مؤثر جوابی حملے کیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے کم از کم 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے۔

ان شہداء کی عظیم قربانی حوصلے، وفاداری اور غیر متزلزل حب الوطنی کی لازوال علامت ہے—جو ہمیشہ کے لیے قوم کی یادوں میں محفوظ ہوگئی ہے۔

10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے 3 فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے جواب میں جوابی حملہ شروع کیا۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان نے 26 ایسی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو پاکستان میں شہریوں پر حملے کے لیے استعمال ہورہی تھیں۔

ان میں سورت گڑھ، سرسا، آدم پور، بھوج، نالیا، بھٹندا، اونتی پورہ اور پٹھان کوٹ کے ایئربیس شامل تھے۔ انہوں نے براہموس میزائل کی سائٹس کی تباہی کی تصدیق بھی کی ۔

پریس ریلیز میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام، شہید شہریوں اور فوجی جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم جارحیت کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔ کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے: پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو دوبارہ چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور، مکمل پیمانے پر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔

Comments

Comments are closed.