BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری 2025 کے لیے کے-الیکٹرک کی جانب سے درخواست کردہ عارضی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ کمی مئی 2025 کے بجلی بلوں میں منتقل کی جائے گی۔

کے-الیکٹرک کے مطابق، نیپرا نے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل، ڈیگریڈیشن کرفز اور اسٹارٹ اپ لاگت سے متعلق ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 3 ارب روپے کی رقم فی الوقت روک لی ہے۔ یہ اقدام نیپرا کی جانب سے جولائی 2023 سے شروع ہونے والی کنٹرول مدت کے لیے جنریشن ٹیرف کے فیصلے کے تحت کیا گیا ہے، تاکہ ان اخراجات کو کے-الیکٹرک کے زیر التوا دعوئوں میں ایڈجسٹ کیا جا سکے اور صارفین پر بعد میں اضافی بوجھ نہ پڑے۔

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں یا پیداواری امتزاج میں تبدیلی آئے۔ یہ لاگت نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کی جاتی ہے۔

اگر عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں کم ہوں، تو صارفین کو منفی ایف سی اے کی صورت میں فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔ صارفین سے وصول کی جانے والی بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتی ہے، جبکہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرتی ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق، یہ ایف سی اے تمام صارفین پر لاگو ہو گا، سوائے لائف لائن صارفین، گھریلو محفوظ صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز ، اور ان تمام کیٹیگریز کے پری پیڈ صارفین کے جنہوں نے پری پیڈ ٹیرف اختیار کر رکھا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.