پاکستان نے پیر کے روز کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اسے پائیدار امن اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں پاکستان نے اس پیشرفت کو خاص طور پر خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی طرف ”ایک اہم قدم“ قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔
ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو ایک بار پھر مستحکم کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے مزید کہا، ”پاکستان اور ترکیہ، جو گہرے برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں، ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کرتے آئے ہیں، خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں۔“
پی کے کے ترکیہ کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط تنازع میں ملوث رہی ہے اور اسے انقرہ، امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔


Comments
Comments are closed.