پاکستان اور بھارت کے فوجی آپریشنز کے سربراہوں نے پیر کی شام ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔ یہ بات غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این این نیوز18 نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے، یہ پیشرفت دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے کی شدید جھڑپوں کے بعد طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے دو روز بعد ہوئی ہے۔
دونوں حریف ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی فضائی حدود میں چار دن تک ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں سے لڑی گئی جنگ میں درجنوں افراد مارے گئے، یہ واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں اس حملے کے دو ہفتے بعد پیش آیا،جس میں 26 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔
نئی دہلی نے کہا تھا کہ یہ حملہ اسلام آباد کی پشت پناہی سے کیا گیا ہے، تاہم پاکستان نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔


Comments
Comments are closed.